Home / Sports / پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر سیریز میں 0-2سے برتری حاصل کر لی

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر سیریز میں 0-2سے برتری حاصل کر لی

ابو ظہبی دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 32رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0سے برتری حاصل کر لی ہے ۔میچ اس وقت سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا جب سری لنکا کی وکٹیں دھڑا دھڑ گرتی جارہی تھیں لیکن تھرنگا پچ پر قدم جمائے کھڑے تھے اور 8ویں نمبر پر آنے والے وینڈرسرے نے ان کا ساتھ دیا اور اچھی شراکت داری قائم کرتے ہوئے  ٹیم کو واپس میچ میں داخل کیا لیکن کامیابی نہ مل سکی اور رومان رئیس کی گیند پر وینڈرسرے حفیظ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔10 دسویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی گماگے نے ڈبل لینے کی کوشش کی لیکن رومان رئیس نے شاندار طریقے سے تھرو کی جو کہ سیدھی سٹمپس پر لگی اور پاکستان فتح سے ہمکنار ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی پوری ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 220رنز کے ہد ف کے تعاقب میں 48اوورز میں 187رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں صرف تھرنگا ہی واحد بیٹسمن رہے جو 112رنز کے ساتھ ناقبل شکست رہے ، 8ویں نمبر پر آنے والے وینڈرسرے نے 22رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی خاطرہ خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا ۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے ڈک ویلا اور تھرنگا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن ویلا پاکستان کی طوفانی گیندوں کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور جنید خان کی گیند پر تین سکور بنا کر پولین لوٹ گئے،مینڈس 10 اور تھیریمانے 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔چند مال 2 اور سری وردنا نے 3 رنز بنائے۔پریرا 7اور دننجا صرف ایک ہی سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔دوسری جانب پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے انتہائی شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ ان کے علاوہ جنید خان ،رومان رئیس ،حسن علی ،محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا ۔
اس سے قبل پاکستان نے مقرررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائےجس میں بابراعظم اور شاداب خان نے 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے قومی ٹیم کو بڑی سہولت فراہم کی جبکہ شاداب خان نے کیریئر کی پہلی نصف سینچری بھی بنائی۔پاکستانی ٹاپ آرڈر نے اس مرتبہ بھی ’دغا‘ دیدیا اور صرف 27 کے مجموعی سکور پر ہی دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ پہلی وکٹ 17 کے مجموعی سکور پر گری اور فخر زمان 11 رنز بنا کر گاماگے کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جبکہ مجموعی سکور میں صرف 10 رنز میں اضافے کے بعد ہی احمد شہزاد بھی 8 رنز بنا کر لکمل کی گیند پر سری وردنے کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں جو 40 کے مجموعی سکور پر صرف 8 رنز بنا کر ا?ﺅٹ ہو گئے۔ چوتھی وکٹ 71 کے مجموعی سکور پر گری اور شعیب ملک بھی 11 رنز بنا کر چلتے بنے۔پاکستان کی پانچواں نقصان اس وقت ہوا جب79رنز کپتان سرفراز احمد5رنز بناکرپویلین لوٹ گئے،عماد وسیم کی وکٹ گرنے کے ساتھ پاکستا ن کو چھٹا نقصان ہو ا،انہوں نے 10رنز بنائے۔جس کے بعد ساتویں نمبر پر آنے والے شاداب خان نے بابراعظم کے ساتھ مل کر وکٹ پر قدم جمائے اور بڑی سپورٹ فراہم کی شاداب خان 52 سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ بابراعظم نے 101 کی اننگ کھیلی۔
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم نے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اس لئے سری لنکا کو بڑا ہدف دے کر دباو میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، رومان رئیس اور جنید خان شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم کی قیادت اوپل تھرنگا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیروشن ڈیکویلا، کوشل مینڈس، لاہیرو تھریمانے، دنیش چندی مل، ملیندا سری وردنا، تھیسارا پریرا، سورنگا لکمل، جیفری ویندرسے، اکیلا دنانجیا، لاہیرو گاماگے، چمارا کاپوگیدرا، سیکوگ پراسانا، دشمانتھا چمیرا اور ویشوا فرنینڈو شامل ہیں۔

About blogger4zero

Check Also

This Kazakhstani Boxer Mistaken As Angelina Jolie [Photo]

Meet Zarina Tsoloeva — the knockout female boxer who is constantly mistaken for Angelina Jolie. …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *