Home / showbiz / سلمان خان پرزبیر خان نے مقدمہ درج کرا دیا

سلمان خان پرزبیر خان نے مقدمہ درج کرا دیا


ممبئی  بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے خلاف ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 11 میں شامل زبیر خان نے مقدمہ درج کرادیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کا متنازعہ ترین شو بگ باس کا ہر سیزن اپنے ساتھ کچھ نئی اور متنازعہ کہانیاں لے کر آتا ہے، بگ باس میں شرکت کرنے والے تمام لوگ گھر پراپنا قبضہ آخر تک جمائے رکھنے کے لیے لڑائیاں اور جھگڑا کرنے کا کوئی موقع نہیںچھوڑتے۔

بگ باس سیزن 11 میں شرکت کرنے والے بھارتی ڈان داؤدابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے مبینہ داماد زبیر خان نے گھر والوں پراپنا سکہ جمانے کے لیے نہ صرف ان کے ساتھ لڑائی جھگڑے کیے بلکہ نازیبا زبان بھی استعمال کی، جس پر شو کے میزبان سلمان خان نے انہیں خوب جھاڑ پلائی۔ جس کی وجہ سے زبیر خان کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ اسپتال پہنچ گئے، بہر حال زبیر خان سب سے کم ووٹ حاصل کرکے گھر سے باہر ہوچکے ہیں اور گھر سے بے گھر ہوتے ہی انہوں نے سب سے پہلا کام سلمان خان پر مقدمہ درج کرنے کا کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زبیر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی کے لوناوالا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان نے انہیں دھمکایاہے کہ وہ انہیں انڈسٹری میں کام کرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے، اس کے علاوہ سلمان خان نے کہا ہے کہ جب میں گھر سے باہر نکلا تو وہ مجھے اپنا پالتو کتا بنادیں گے۔زبیرخان کی جانب سے دائر کی جانے والی ایف آئی آر پر سلمان خان کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ زبیرخان کا دعویٰ ہے کہ وہ انڈرورلڈ دان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکرکا داماد ہے، تاہم بھارتی میڈیا نے حسینہ پارکر کے خاندان کے حوالے سے کہا ہے کہ زبیرخان کا داؤد ابراہیم یا حسینہ پارکرکے خاندان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔

Source

About blogger4zero

Check Also

plastic surgery of pakistani actresses

Take a look at the following Pakistani celebrities who have gone under the knife and …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *