Home / Health / فلمی ستاروں کو دبلا پتلا بنانے والی دنیا کی بہترین ’ورزش کوچ ‘ نے چربی پگھلانے کیلئے

فلمی ستاروں کو دبلا پتلا بنانے والی دنیا کی بہترین ’ورزش کوچ ‘ نے چربی پگھلانے کیلئے

فلمی ستاروں کو دبلا پتلا بنانے والی دنیا کی بہترین ’ورزش کوچ ‘ نے چربی پگھلانے کیلئے

لاس اینجلسامریکہ کی شہرت یافتہ فٹنس کوچ آٹم کیلا بریس اپنی دلکشی اور چاق و چوبند جسم کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں. ان کی یہ بات بھی مشہور ہے کہ وزن کم کرنے کی خواہش رکھنے والے فلمی ستارے ان سے رابطہ کرتے ہیں اور وہ

.کوئی ایسا جادوئی فارمولا بتاتی ہیں کہ دنوں میں وزن کم ہوجاتا ہے

خوش قسمتی سے آٹم کیلابریس نے جریدے بزنس انسائیڈ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں یہ راز سب کو بتادیا ہے. آٹم کہتی ہیں کہ آپ کھانے میں احتیاط اور ورزش جیسی عادات ضرور اپنائیں لیکن اگر وزن کم کرنے(weight loss) کے لئے سب سے کامیاب اور آسان ترین نسخہ جاننا چاہتے ہیں تو وہ نسخہ ”سادہ پانی“ ہے. آٹم کا کہنا ہے کہ جب ہمارے جسم میں پانی کی کمی واقع ہوتی ہے تو ہمیں بھوک بھی محسوس

.ہونے لگتی ہے

بعض اوقات ہمارا جسم پیاس اور بھوک کی طلب میں فرق نہیں کرپاتا اور ہم پانی پینے کی بجائے کوئی ہلکی پھلکی غذا کھانے کی طرف لپکتے ہیں. اس مسئلے کا تدارک اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ ہم اپنی پانی کی روزمرہ ضرورت کو بہترین طریقے سے پورا نہ کریں. آٹم کے مطابق اگر ہم پانی کا بکثرت استعمال کریں تو ہمارا جسم مکمل طور پر ہائیڈریٹڈ رہے گا اور ہمیں بے جا کھانے کی طلب محسوس نہیں ہوگی. جسم میں پانی کی مناسب مقدار موجود ہونے سے چربی پگھلنے کا عمل قدرتی طور پر سرانجام پاتا ہے، اور ہم کسی اضافی کوشش کے بغیر ہی اپنا وزن دنوں میںکم(weight loss)

.کرسکتے ہیں

حوالہ

 

About admin

Check Also

| 12 Amazing & Surprising Facts

Wonderfully delicious pistachio nuts have long been revered as the symbol of wellness and robust …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *