Home / Tech / نوکیا نے گلاس بیک اور سنیپ ڈریگن 630 کے ساتھ نوکیا 7 لانچ کر دیا

نوکیا نے گلاس بیک اور سنیپ ڈریگن 630 کے ساتھ نوکیا 7 لانچ کر دیا

اس کے 4 جی بی ریم ورژن کی قیمت 377 ڈالر اور6 جی بی ریم ورژن کی قیمت 407 ڈالر ہوگی
ایچ ایم ڈی نے اپنی نوکیا ڈیوائسز میں ایک اور نئے سمارٹ فون کا اضافہ کیا ہے۔نو کیا نے اسے چین میں ہی متعارف کرایا گیا ہے۔ نوکیا 7 گلاس بیک کے ساتھ کمپنی کا پہلا سمارٹ فون ہے۔نوکیا 7 کا فریم 7000 سیریز ایلومینیم سے بنایا گیا ہے۔ یہ فون آئی پی 54 سرٹیفائیڈ ہے یعنی پانی کے چھینٹے اسے خراب نہیں کر سکیں گے۔ نوکیا 7 میں سنیپ ڈریگن 630 چپ سیٹ اور 4 جی بی یا 6 جی بی ریم ہے۔
اس کی انٹرنل سٹوریج 64 جی بی ہے، جسے مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔

اس فون کی سکرین 5.2 انچ 1080p آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے، جس کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا گلاس 3 بھی ہے۔ نوکیا 7 کا مین کیمرہ f/1.8 اپرچر، 1.12um پکسل اور ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے۔نوکیا 7 کا سیلفی کیمرہ f/2.0اپرچراور بڑے 1.4um پکسل کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے۔
فرنٹ کیمرے کا فیلڈ ویو 84 ڈگری ہے۔
کنکٹیویٹی کے لیے اس میں Wi-Fi 802.11ac، بلوٹوتھ 5.0، جی پی ایس، یو ایس بی ٹائپ-سی، 3.5 ایم ایم ہیڈ سیٹ جیک، این ایف سی اورLTE Cat.6 ہے۔ اس فون کی سسٹم کیز کپیسٹیو ہیں جبکہ اس کی بیک پر فنگرپرنٹ سنسر بھی ہے۔نوکیا 7 میں اینڈروئیڈ 7.1.1 نوگٹ انسٹال ہے، جسے بعد میں اوریو پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔ نوکیا 7 میں 18W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

ایچ ایم ڈی نے نوکیا 7 میں Zeiss imaging experience کے ساتھ bothies کیپچر کرنے کا فیچر شامل کیا ہے۔ اس فیچر سے آپ فرنٹ اور رئیر کیمرے سے ایک ساتھ تصویر بنا سکتےہیں۔ بہترین ریکارڈنگ کے لیے اس میں نوکیا اوزو(OZO) آڈیوبلٹ ان ہے۔
یہ ڈیوائس چین میں 24اکتوبر سے دستیاب ہوگی۔ اس کے 4 جی بی ریم ورژن کی قیمت 2499 یوان یا 377 ڈالر اور6 جی بی ریم ورژن کی قیمت 2699 یوان یا 407 ڈالر ہوگی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس فون کو دوسرے ممالک میں فروخت کیا جائے گا یا نہیں۔

حوالہ

About admin

Is An Online Platform

For Latest Gist On News, Entertainment, Business Tips & Updates, Dating Tips, My School News And More To Explore From Us.

What We Do?

*.We Keep You Updated On Latest News Around You.

*.Keep You Tune To The Latest Gist In The World Of Entertainment. The Latest Songs & Movies, Gist About Upcoming Artist, The Stars, Trending Fashion Show in The World Of Entertainment.

*.Are A You A Business Man/Woman?Do You Want To Know More About The Latest Business You Can Involve In And Will Yield More Profit Or Do You Just Want To Establish Your Own Private Business Get The Latest Business Tips & Updates From Us.

*.Do You Want Your Relationship To Last? Get The Latest Tips & Tricks To Apply In Your Relationship And Will Keep It More Safe.

*.Get The Trending School Informations, Keep Update Till Date About Your School Of Choice,Your School Rules & Regulation, Cutoff Mark, Screening Exercises & Dates, School Fees And More..

More Gist life goes on…..

Disclaimer:- Each post source are written below for sponsor or for enquires..

Check Also

The Full-Body Teslasuit Allows Virtual Reality To Physically Touch You

Gee, I wonder what THIS will eventually be used for? The suit uses an “electro-tactile …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *