Sports

فیفا ورلڈ کپ 2018، آفیشل فٹ بال کی چلی میں رونمائی

Written by admin

فٹ بال کی عالمی ایسوسی ایشن فیفا نے روس میں 2018 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ٹیلسٹار 18 نامی فٹ بال کا اعلان کیا ہے۔

ٹیلسٹار فٹ بال پہلی بار 1970 کے ورلڈ کپ میں استعمال ہوا تھا۔

فیفا نے ٹیلسٹار 18 کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ فٹ بال کلاسک فٹ بال کو جدید پینل ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے۔

یہ فٹ بال جرمن کی مشہور کمپنی ایڈیڈاس نے بنائی ہے۔ 1970 سے اب تک ہر ورلڈ کپ میں ایڈیڈاس فٹ بال فراہم کرتی ہے۔

فیفا نے امید کی کہ یہ فٹ بال ماضی کی فٹ بال سے زیادہ مشہور ہو گی۔

2006 کے ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والے فٹ بال ‘ٹیم گسٹ’ پر کھلاڑیوں نے تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ فٹ بال بہت ہلکی تھی اور گیلی ہونے کے بعد اس گیند کی پرفارمنس تبدیل ہو جاتی تھی۔

سپین کے گول کیپر نے 2010 کے ورلڈ کپ میں جبولانی گیند کے بارے میں برازیل کے کھلاڑی جولیو سیزر نے کہا تھا کہ یہ ایک ‘سپر مارکیٹ’ گیند ہے۔

فٹ بال 1970تصویر کے کاپی رائٹAFP

جبولانی کے مقابلے میں 2014 میں استعمال کی گئی ‘برازوکا’ گیند زیادہ مشہور ہوئی تھی۔

1970 میں استعمال کیے جانے والے فٹ بال میں 32 مختلف پینل تھے جن میں سے 12 کالے رنگ کے تھے۔ اس فٹ بال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پہلی گیند تھی جو ٹی وی کے لیے بنائی گئی تھی۔ اس کی 12 سیاہ پٹیوں کے باعث ٹی وی پر اس کو بہتر انداز سے دیکھا جا سکتا تھا۔

سپین میں 1982 کے فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹینگو کے نام سے فٹ بال استعمال کیا گیا۔ یہ فٹ بال پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کیا گیا تھا۔

About the author

admin

Is An Online Platform

For Latest Gist On News, Entertainment, Business Tips & Updates, Dating Tips, My School News And More To Explore From Us.

Leave a Comment