Sports

“ پاکستانیوں کے دلوں کو ”چرانے“ والے تھیسارا پریرا نے کپتان بننے پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ

Written by admin

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سری لنکن ٹیم کے کپتان تھیسارا پریرا نے کہا ہے کہ کپتان بننا ان کا خواب تھا جو پورا ہو گیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تھیسارا پریرا نے کہا کہ ”میں واقعی بہت خوش ہوں اور مجھے خود پر بے حد فخر ہے۔ کیونکہ ہم کسی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ کہیں بھی کپتان بنے۔ یہ میرا خواب تھا، جو حقیقت بن گیا ہے۔ میں اس وقت بہت بہت خوش ہوں۔“
واضح رہے کہ سری لنکا کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اوپل تھرنگا کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار پر تھیسارا پریرا کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا اور ان تمام کھلاڑیوں کو بھی سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے جو پاکستان آنے پر رضامند نہیں ہوئے۔
تھیسارا پریرا کو کپتان بننے پر پاکستانیوں کی جانب سے بھی مبارکباد دی جا رہی ہے کیونکہ انہوں نے ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلے گئے آزادی کپ کے دو میچوں میں دھواں دار بلے بازی سے شائقین کے دلوں کو تو گرمایا ہی مگر اپنے محبت بھرے اور پرخلوص بیانات سے پاکستان کا دل بھی فتح کر لیا تھا۔

تھیسارا پریرا کا یہ خواب یقینا سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے باعث پورا ہوا ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ وہ صرف اسی سیریز کیلئے ہی نہیں بلکہ مستقبل میں بھی ٹی 20 ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے اور عمدہ کارکردگی کے ذریعے کامیابیاں سمیٹتے رہیں گے۔

حوالہ

 

About the author

admin

Is An Online Platform

For Latest Gist On News, Entertainment, Business Tips & Updates, Dating Tips, My School News And More To Explore From Us.

Leave a Comment