فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اسنیپ چیٹ کے ایک اور فیچر کی نقل کرتے ہوئے نیا ‘تھرو
بیک’ فیچر متعارف کرادیا۔
اسنیپ چیٹ میں صارفین کے پاس میموریز فیچرز کے ذریعے یہ سہولت موجود ہے کہ وہ اسٹوری فیچر میں اپ لوڈ کی گئی گذشتہ تمام تصاویر اور ویڈیوز کو 24 گھنٹے بعد شیئر اور دیکھ سکتے ہیں اور یہی سہولت اب انسٹاگرام کے صارفین کو بھی فراہم کردی گئی ہے۔
صارفین اس فیچر کی مدد سے اپنی وہ تمام پرانی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں جو بطور اسٹوری وہ اپ ڈیٹ کرچکے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ وہ انہیں ایک بار پھر سے اپنے تمام ساتھیوں سے شیئر بھی کرسکتے ہیں۔
