بالی ووڈ فلم ، مام،اب روس میں بھی تہلکہ مچائے گی

لاہور: پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی بالی وڈ فلم ”مام” ہند اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے بعد اب روس میں بھی تہلکہ مچائے گی۔

بالی وڈ فلم مام کاروسی فلم فیسٹیول میں پہلا پریمئر ہوگا جسکے بعد باقاعدہ روس بھر میں فلم کو ریلیز کیا جائیگا۔اس فلم میں عدنان صدیقی اور سجل علی مشہوراداکارہ سری دیوی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیاہےجبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنہ، سشانت سنگھ ، امریتا پوری شامل ہیں۔واضح رہے عدنان صدیقی اور سجل علی کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم مام 7جولائی کو ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر سے56کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا جبکہ شائقین کی جانب سے عدنان صدیقی اور سجل علی کی اداکاری کو بیحد پسند کیا گیا تھا۔

Author: admin
Is An Online Platform For Latest Gist On News, Entertainment, Business Tips & Updates, Dating Tips, My School News And More To Explore From Us.

Leave a Reply

Your email address will not be published.