بالی ووڈ فلم ریس3 کی کاسٹ مکمل

ممبئی:بالی ووڈ فلم ریس کے تیسرے سیکوئل ریس3 کی کاسٹ مکمل ہوچکی ہے، جس میں اب انیل کپور بھی شامل ہیں۔

 ریس3 میں سلمان خان سمیت جیکولین فرنانڈز،بوبی دیول،ڈیزی شا، ثاقب سلیم اور انیل کپور جلوہ گر ہوں گے۔انیل کپور وہ واحد اداکار ہیں جو فلم ‘ریس’کے تینوں سیکوئل کا حصہ ہیں۔ فلم میں ان کاایک مزاحیہ جاسوسی کردار ہے جسے مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔اس سے قبل انیل کپور سلمان خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں بیوی نمبر ون، سلام عشق اور یووراج شامل ہیں۔ فلم ریس اورریس 2 کی ہدایات عباس مستان نے دی تھیں جبکہ ریس 3 کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا ہیں۔فلم ریس 3 کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہےجو آئندہ برس 2018 میں ریلیز کی جائے گی۔

Author: admin
Is An Online Platform For Latest Gist On News, Entertainment, Business Tips & Updates, Dating Tips, My School News And More To Explore From Us.

Leave a Reply

Your email address will not be published.