فہد مصطفی کمر کی تکلیف میں مبتلا،شوبزسرگرمیوں سے دور

کراچی اداکار فہد مصطفی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے جس کے باعث وہ گزشتہ کئی دنوں سے اپنی فٹنس کیلئے ایکسرسائز بھی نہیں کرپارہے اور شوبز سرگرمیوں سے بھی دورہوگئے ہیں۔ مقامی اخبار نے انکشاف کیا کہ وہ آج کل اچھے معالج کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔

 آئندہ ماہ وہ ہمایوں سعید کی نئی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کی شوٹنگ کیلئے لندن جانے سے قبل اس تکلیف سے نجات پانا چاہتے ہیں۔ فہد مصطفی لائیوٹی وی شو بھی ایک ماہ تک نہیں کرسکے انہوں نے تمام شو کی ریکارڈنگ ایڈوانس کرائی تھی اس کے علاوہ فلم نامعلوم افراد 2کی تشہیری مہم کے دوران بھی تکلیف کے باوجودوہ درد برداشت کرتے رہے۔

 اس حوالے سے جب ان سے رابطہ کرنا چاہا تو ٹیلیفونک رابطہ نہ ہوسکا۔ واضح رہے فہد مصطفی کی تین فلمیں نامعلوم افراد، ایکٹر ان لا اور نامعلوم افراد 2 نے ملکی فلمی تاریخ میں ریکارڈ ساز بزنس کرکے ایک نئی روایت قائم کردی ہے۔ فہد مصطفی اچھے کرکٹر بھی ہیں لیکن کمر کی تکلیف کی بنا پر وہ شوبز الیون کے میچز بھی نہیں کھیل پارہے۔

fahad mustafa

source

Author: blogger4zero

Leave a Reply

Your email address will not be published.