محمد عامر گھٹنے پر گیند لگنے سے زخمی

قومی کرکٹر محمد عامر ایک بار پھر زخمی ہو گئے، فاسٹ باؤلر ڈمیسٹک ایونٹ کے دوران گھٹنے پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز محمد عامر آل راؤنڈر عامر یامین کا زوردار شاٹ گھٹنے پر لگنے سے زخمی ہو گئے۔ فاسٹ باؤلر درد سے کراہتے ہوئے پچ پر گر گئے جنہیں طبی امداد کے لئے میدان سے باہر لے جایا گیا۔ محمد عامر سری لنکا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوران بھی پنڈلی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے

Author: admin
Is An Online Platform For Latest Gist On News, Entertainment, Business Tips & Updates, Dating Tips, My School News And More To Explore From Us.

Leave a Reply

Your email address will not be published.