ویت نام میں ٹرمپ، پیوٹن ملاقات کے چرچے

ویت نام میں جاری ایپک اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے چرچے رہے۔امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر کے درمیان ملاقات ویت نام میں اپیک اجلاس کی سائیڈلائنز پر ہوئی، امریکی صدر جب کانفرنس ہال پہنچے تو صدر پیوٹن وہاں پہلے سے نشست پر موجود تھے، امریکی صدر ٹرمپ نے خود آگے بڑھ کر ان سے ملاقات کی اور ہاتھ ملایا۔

ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شام مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، دونوں رہنمائوں نے شدت پسند تنظیم داعش کو شکست دینے کے عزم کو بھی دہرایا جبکہ مسئلہ شام کے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام جنیوا میں جاری امن مذاکرات میں شریک ہوں گے۔اجلاس کے بعد صدر ٹرمپ نے ویت نام کے صدر کی جانب سے دیے گئے سرکاری عشائیے میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے ویت نام کی کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔

اجلاس سے واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر روسی صدر پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر وہ امریکی انتخابات میں مداخلت کی تردید کرتے ہیں درست ہی کہتے ہوں گے

Author: admin
Is An Online Platform For Latest Gist On News, Entertainment, Business Tips & Updates, Dating Tips, My School News And More To Explore From Us.

Leave a Reply

Your email address will not be published.