پی ایس ایل تھری، ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور: پی ایس ایل کی چیمئین ٹیم پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لیےکپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے دوران ڈیرن سیمی نے نہ صرف گراونڈ میں بہترین قیادت کی بلکہ ساتھ ہی آف دی فیلڈ بھی کپتان اور کھلاڑیوں کے درمیان زبردست ہم آہنگی رہی اور اس کی بدولت ٹیم نے پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اہم فیصلے کے اعلان سے قبل پشاور زلمی کے صدر ظہیر عباس اور مینٹور یونس خان لاہور میں زلمی ہیڈ کوارٹرز تشریف لائے جہاں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی اور ہیڈکوچ محمد اکرم نے لیجنڈز کا استقبال کیا۔

Author: admin
Is An Online Platform For Latest Gist On News, Entertainment, Business Tips & Updates, Dating Tips, My School News And More To Explore From Us.

Leave a Reply

Your email address will not be published.