showbiz

عالیہ بھٹ نے ہندوتہوار کے موقع پر پٹاخہ مخالف سوشل میڈیا مہم شروع کردی

ممبئی(Blogger4zero.com)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہندوتہوار کے موقع پر پٹاخہ مخالف سوشل میڈیا مہم شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ ‘پوچھ اوور پٹاخہ’ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مہم چلارہی ہیں اس مہم کے ذریعے عالیہ بھٹ اپنے مداحوں کو پٹاخے نہ چلانے کا پیغام دے رہی ہیں۔عالیہ کا کہنا ہے ان پٹاخوں ،دھماکوں کی آواز سے ہمارے جانور ڈر جاتے ہیں جبکہ میری اس مہم کا مقصد پٹاخوں سے پھیلنے والی صوتی آلودگی کو روکنااور تہوار کو جانوروں کیلئے محفوظ بناناہے۔یہی نہیں عالیہ نے اس مہم کیساتھ اپنے پالتو کتے کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کی ہے۔

About the author

blogger4zero

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.