نئی دہلی: اسموگ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت بھی متاثر ہے، اور اسکا اظہار بالی ووڈ اداکاروں پرینیتی چوپڑا اور ورون دھون نے بھی کیا۔ ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں نئی دہلی پہنچے اداکاروں نے چہروں پر ماسک لگائے اور اپنی تصاویر ٹویٹ کی ہیں۔ پرینیتی نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ انکی چھاتی، گلے اور سر میں درد ہے، یقین نہیں آتا ہم نے صورتحال اتنی خراب کر دی۔