پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کے بغیر بھی چل سکتی ہے، وزیراعظم

کراچی(Blogger4zro.com)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت (economy of pakistan)آئی ایم ایف کے بغیر بھی چل سکتی ہے، اب کوئی نیا قرض یا پروگرام نہیں لیں گے اور نہ ہی روپے کی قدر گرانے کا کوئی ارادہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگورنرہائوس کراچی میں سینئراسٹاک بروکرزاورصنعتکاروں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاروں اور اسٹاک ایکسچینج کے عہدیداروں سے ملاقات میں اقتصادی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی گذشتہ چار سال کی مجموعی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کو اسٹاک ایکسچینج عہدیداروں نے انڈیکس میں حالیہ کمی کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بروکرز نے مارکیٹ کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کومتعدد تجاویز بھی دیں، ملاقات میں پاکستان اسٹاک ایکسجینج کی ترقی اوراس میں مزید بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی معیشت (economy of pakistan)آئی ایم ایف کے بغیر چل سکتی ہے، آئی ایم ایف سے کوئی نیا قرض پروگرام نہیں لیں گے اور حکومت کا روپے کی قدر گرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ پر عائد ٹیکسوں پر نظرثانی کی جائے گی۔وزیراعظم نے اسٹاک مارکیٹ کے مسائل پر اعلی اختیاراتی کمیٹی بنا دی، کمیٹی کے سربراہ گورنر سندھ محمد زبیر ہوںگے۔

حوالہ

Author: blogger4zero

Leave a Reply

Your email address will not be published.