National

پہلی بار ایسا ہو رہا کہ سیسیلین مافیا عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں:مریم نواز

Written by blogger4zero

اسلام آباد سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ سیسیلین مافیا عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کیس میں سزا پہلے سنائی گئی اور ٹرائل بعد میں ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے شریف خاندان کو سیسلین مافیا اور گاڈ فادر قرار دیا تھا ۔احتساب عدالت میں پیشی کے دوران کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اسی ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے واپس آجائیں گے ۔اپنی والدی کی طبعیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ والدہ کیمو تھراپی ہو رہی ہے ،صحت میں بہتری آرہی ہے ،والدہ کی مکمل ریکوری میں چھ ماہ لگ جائیں گے ۔

source

 

About the author

blogger4zero

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.