پاکستان کی ملک کی بلند ترین عمارت 62 منزلہ بحر یہ ٹاؤن آئیکن کی تکمیل، آپ بھی دیکھیں

کراچی www.BLOGGER4ZERO.COM  پاکستان کی (pakistans)سب سے بلند ترین 62 منزلہ بلڈ نگ بحر یہ ٹاؤن آئیکن کا تعمیراتی کام اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے ۔تکمیل ایک خوبصورت تقریب میں ماسٹ نصب کرکے کی گئی ۔ماسٹ نصب ہوتے ہی شاہرہ فردوسی پر قائم بحر یہ آئیکن کراچی کے اسٹرکچر کا کام بخوبی مکمل ہوااور اب انٹیریر کا کا م تیزی سے جاری ہے ، شاپنگ مال اگلے سال کے آ غاز میں عوام کے لئے کھول دیا جائے گا ۔ کارپوریٹ آفس قبضہ کیلئے بالکل تیارہیں اورپاکستان اب ساؤتھ ایشیاء کی 300میٹر بلڈنگ کلب کا حصہ بن گیا ہے۔

اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹراینڈ ہیڈ آف ہائے رائز بحریہ ٹاؤن کراچی ملک حفیظ کا کہنا تھا کہ” بحر یہ آئیکن کراچی ایک بہت مشکل اور چیلنجنگ پراجیکٹ تھا لیکن بحریہ ٹاؤن نے یہ بیڑہ اس لئے اٹھایا کہ ہم تعمیراتی میدان میں تیزی سے ترقی کرتی دنیا میں پاکستان (pakistans) کا نام بھی منوا سکیں۔ بحر یہ آئیکن کراچی دو بلڈنگز پر مشتمل ہے جسمیں62 منزلہ آفس و اپارٹمنٹ ٹاور تعمیر کیا گیا ہے ۔ بلڈنگ میں
ریستوران،خرید و فروخت کے وسیع مراکز، ، دنیا کی تیز ترین 16 ہائی اسپیڈ لفٹس اوروسیع و عریض پارکنگ کی گنجائش سے مزین ہے۔

پارکنگ کے 7 درجات بنائے گئے ہیں۔جدید ترین سہولیات سے مزین بحریہ آئیکن کراچی میں کارپوریٹ دفاتر قبضہ کیلئے تیار ہیں۔ روف ٹاپ اسکائی ویو ڈیک سمندر اور شہر کے دلکش نظارے کیلئے مختص ہے ۔ سنیما، شاپنگ مال، فوڈ کورٹ اور بہت سی آسائشوں سے بھرپورعمارت اپنی مثال آپ ہے۔

SOURCE

Author: admin
Is An Online Platform For Latest Gist On News, Entertainment, Business Tips & Updates, Dating Tips, My School News And More To Explore From Us.

Leave a Reply

Your email address will not be published.