قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کے فرار کی کوشش ناکام، ہائی وے پر گرفتار

ملتان Blogger4zero.com  قندیل بلوچ قتل کیس میں درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد ملتان کچہری سے فرار ہونے والے مفتی عبدالقوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس پی ملتان کینٹ ڈاکٹر فہد نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پنجاب ہائی وے پولیس کی مدد سے جھنگ جاتے ہوئے ہائی وے پر گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملتان ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی تو نامزد ملزم مفتی عبدالقوی بھی عدالت پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری امیر نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کر دی جس پر مفتی عبدالقوی احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے تھے۔

Author: admin
Is An Online Platform For Latest Gist On News, Entertainment, Business Tips & Updates, Dating Tips, My School News And More To Explore From Us.

Leave a Reply

Your email address will not be published.