شہباز شریف نے پنجاب حکومت کی جانب سے شاہد آفریدی فاونڈیشن کو 5 کروڑروپے کاچیک دیا

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبائی حکومت کی جانب سے شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن (shahid afridi foundation) کو 5کروڑ روپے دے دیے ۔تفصیل کے مطابق شاہد آفریدی نے فاونڈیشن(shahid afridi foundation) کے لیے فنڈریزنگ کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم ،صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،نجی شعبے کو بھی ان سیکٹرز میں آگے آنے چاہیے ،حکومت ان کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔دوسری جانب شاہد آفریدی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعلیم ،صحت کے شعبوں میں قابل ستائش خدمات سرانجام دیں ۔

 

حوالہ

Author: admin
Is An Online Platform For Latest Gist On News, Entertainment, Business Tips & Updates, Dating Tips, My School News And More To Explore From Us.

Leave a Reply

Your email address will not be published.