the movie tiger is alive broke the record of terris before the release

ممبئی:  سلمان خان کی نئی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے ریلیز سے قبل ہی شاہ رخ خان کی رئیس کا ریکارڈ توڑ دیا۔بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلموں کا مداحوں کو بہت بے صبری سے انتطار ہوتا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹریلر نے مداحوں میں بےچینی پھیلادی ہے اور انہوں نے ایکشن سے بھرپور ٹریلر کو سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں سراہا، یہی وجہ ہے کہ ٹریلر ریلیز ہونے کے 24 گھنٹوں کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد لوگ اسے دیکھ چکے ہیں جب کہ شاہ رخ خان کی ’رئیس‘ کو اتنے ہی وقت میں ایک کروڑ 20 لاکھ ویوز ملے تھے اور یوں فلم کے ٹریلر کی کامیابی نے اس بات کا اشارہ دے دیا ہے کہ وہ ’رئیس‘ کے تمام ریکارڈ کو پارہ پارہ کردے گی۔واضح رہے ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 2012 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جس میں ہدایت کاری کے فرائض فلم ’سلطان‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر سر انجام دے ہے ہیں جب کہ کترینہ کیف ایک بار پھر لیڈ رول میں ہی دکھائی دیں گی۔

Author: admin
Is An Online Platform For Latest Gist On News, Entertainment, Business Tips & Updates, Dating Tips, My School News And More To Explore From Us.

Leave a Reply

Your email address will not be published.